Home / جاگو ٹیکنالوجی / بھارت میں تمام فونز کے لیے جون 2025 تک ٹائپ سی چارجر لازمی قرار

بھارت میں تمام فونز کے لیے جون 2025 تک ٹائپ سی چارجر لازمی قرار

بھارتی حکومت نے تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ٹائپ سی چارجر کو آئندہ برس جون تک لازمی قرار دے دیا۔

بھارتی حکومت نے پہلی بار دسمبر 2022 میں عندیہ دیا تھا کہ تمام فونز کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا جائے گا اور اس وقت ہی حکومت نے تمام فونز کو اس ضمن میں مراسلہ بھیج دیا تھا۔

اب خبر سامنے آئی ہے کہ بھارتی حکومت نے جون 2025 تک تمام ہی اسمارٹ فونز کے لیے ٹائپ سی چارجر کو لازمی قرار دیا۔

ویب سائٹ مشابیل نے اپنی رپورٹ میں متعدد بھارتی نشریاتی اداروں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے پہلے مرحلے میں تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق تمام موبائل کمپنیاں جون 2025 تک بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے اپنے تمام فونز کو ٹائپ سی چارجر کے ساتھ پیش کریں گی۔

اسی طرح بھارتی حکومت نے تمام لیپ ٹاپس کے لیے بھی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا ہے، تاہم اس ضمن میں حکومت نے کمپنیز کو جون 2026 تک کا وقت دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت تیسرے مرحلے میں دیگر الیٹرانک آلات جن میں ہیڈ فونز اور دوسرے آلات بھی شامل ہیں، ان کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دے گی، تاہم تیسرے مرحلے کا آغاز 2026 کے بعد ہونے کا امکان ہے۔

بھارت سے قبل پہلی بار یورپین یونین نے تمام فونز اور لیپ ٹاپس کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا تھا اور تمام کمپنیاں اب یورپین یونین کے 27 ہی ممالک میں ٹائپ سی چارجر کے ساتھ فونز اور لیپ ٹاپ دسمبر 2024 تک فروخت کے لیے پیش کریں گی۔

یورپین یونین کے بعد دیگر ممالک نے بھی ایسے قوانین اور ضوابط بنائے تھے اور کمپنیز کے لیے تمام فونز کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا تھا، تاہم امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، کینیڈا اور آسٹریلیا جیسے ممالک نے تاحال ایسے کوئی قوانین یا ضوابط نہیں بنائے۔

Check Also

انسٹاگرام کی جانب سے نابالغ افراد کو پورن ویڈیوز تجویز کیے جانے کا انکشاف

معروف امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل اور ایک امریکی تحقیقاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *