Home / تازہ ترین خبر / کریئر کے آغاز میں کریڈٹ کارڈ نہ ہونے پر ہوٹل سے نکال دیا گیا تھا، اے پی ڈھلوں کا انکشاف

کریئر کے آغاز میں کریڈٹ کارڈ نہ ہونے پر ہوٹل سے نکال دیا گیا تھا، اے پی ڈھلوں کا انکشاف

معروف پنجابی گلوکار اے پی ڈھلوں نے انکشاف کیا ہے کہ کریئر کے آغاز میں کریڈٹ کارڈ پاس نہ ہونے کے سبب اُنہیں ایک ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلوں آج کل اپنی دستاویزی فلم ’اے پی ڈھلوں: فرسٹ آف اے کائنڈ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

گلوکار نے حال ہی میں بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ ہنگامہ‘ کو انٹرویو دیا ہے جس میں اُنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بات کی ہے۔

اے پی ڈھلوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں اُنہیں کینیڈا میں گزاری گئی اپنی پہلی رات تاحال یاد ہے، اُن کے پاس کریڈٹ کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے اُنہیں ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

اے پی ڈھلوں نے بتایا کہ اُس وقت اُن کے پاس دو سوٹ کیس تھے، انہوں نے اُن دو سوٹ کیسز کو ہوٹل کے لاؤنج میں رکھا اور اِن پر سونے کی کوشش کرنے لگے۔

اے پی ڈھلوں نے بتایا کہ اس دوران اُن کے پاس ایک براؤن گرل (ایشین لڑکی) آئی اور اِس نے پوچھا کہ تم اتنے مجبور تو نہیں لگتے ہو، پھر ایسے کیوں سو رہے ہو۔

اے پی ڈھلوں کا کہنا تھا کہ میں نے اُس لڑکی کو اپنی تمام کہانی سنائی اور اُس لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ سے کہہ کر میری بھرپور مدد کی۔

گلوکار کا بتانا تھا کہ اُس لڑکی اور اُس کے بوائے فرینڈ نے مل کر ہوٹل کا بل ادا کیا اور اس طرح سے مجھے ہوٹل میں رہنے کے لیے جگہ ملی۔

اے پی ڈھلوں کا بتانا تھا کہ اُس دن میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اس دنیا میں اچھے لوگ بھی موجود ہیں۔

Check Also

سندھ کے لوگوں نے الیکشن میں پیپلزپارٹی کو بھرپور کامیابی دلائی، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے الیکشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *