Home / جاگو کھیل / پاکستان ٹیم کی پہلی مرتبہ یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ میں شرکت

پاکستان ٹیم کی پہلی مرتبہ یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ میں شرکت

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلی مرتبہ یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔

ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ کا برطانیہ میں انعقاد ہوا، ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد یہ چیمپئن شپ دوسرا بڑا ایونٹ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم 12 ممالک کے 80 سے زائد بین الاقوامی شوٹرز کے ساتھ انفرادی میچوں کا حصہ تھی، پاکستانی ٹیم نے 12 ٹیموں کے ساتھ ٹیم میچز میں بھی حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے کسی بھی بین الاقوامی لانگ رینج ایونٹ میں پہلی بار تمغے حاصل کیے ہیں۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *