Home / جاگو کھیل / کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان، کین ولیمسن کی واپسی

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان، کین ولیمسن کی واپسی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، کین ولیمسن کی واپسی ہوئی ہے۔

 نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت تجربہ کار کھلاڑی کین ولیمسن کریں گے جبکہ ٹوم لیتھم ورلڈ کپ میں کیوی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

سینئر پلیئر ٹم ساؤتھی چوتھی کو مرتبہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

لوکی فرگوسن، جمی نیشم، مچل سینٹنر اور اش سودھی بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں ڈیرل مچل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے اور گلین فلپس پہلی بار ون ڈے ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن روندرا اور ول ینگ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑی پہلی مرتبہ کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *