Home / جاگو دنیا / ’نیوز چینل اور صحافی پر مقدمہ درج‘

’نیوز چینل اور صحافی پر مقدمہ درج‘

بنگلور: اقلیتوں کی اسکیم سے متعلق غلط خبر نشر کرنا بھارتی صحافی کو مہنگا پڑ گیا، ہندی نیوز چینل آج تک اور اس کے کنسلٹنگ ایڈیٹر سدھیر چوہدری کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافی نے مبینہ طور پر اقلیتوں کے لئے ریاستی حکومت کی تجارتی گاڑیوں کی سبسڈی اسکیم کے بارے میں غلط معلومات پھیلائیں تھیں۔

صحافی اور مذکورہ چینل کے خلاف مقدمہ تعزیرات ہند کی دفعہ 505 (عوامی فساد کو ہوا دینے والے بیانات) اور 153 اے (مذہب، نسل، جائے پیدائش، رہائش کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شیشادری پورم پولیس اسٹیشن میں کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن (کے ایم ڈی سی) کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر شیوکمار نے اس حوالے سے شکایت درج کرائی تھی۔

شکایت کنندہ نے کنسلٹنگ ایڈیٹر پر کارپوریشن کے ذریعہ پیش کردہ اسکیم کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے اور ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

آج تک چینل کے کنسلٹنگ ایڈیٹر سدھیر چودھری نے ایف آئی آر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت میں اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

صحافی نے کہا کہ سوال کا جواب ایف آئی آر ہے؟ کرناٹک میں کانگریس حکومت کی طرف سے میرے خلاف ایف آئی آر کی اطلاع ملی ہے۔ وہ بھی غیر ضمانتی دفعہ کے ساتھ۔ یعنی جیل بھیجنے کا پورا پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی اس لڑائی کے لیے تیار ہوں، میرا سوال تھا کہ ہندو برادری کو اس طرح کی اسکیم میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ کیا میرا یہ سوال غلط تھا؟

Check Also

انڈونیشیا: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 41 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے صوبے ویسٹ سماٹرا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *