Home / جاگو کھیل / پچھلے 2 میچ اچھے نہیں کھیلے، امام الحق کا اعتراف

پچھلے 2 میچ اچھے نہیں کھیلے، امام الحق کا اعتراف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مانتا ہوں کہ ہم بڑی اننگز نہیں کھیل پا رہے اور ٹیم نے پچھلے دو میچ اچھے نہیں کھیلے۔

امام الحق نے چنئی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ جب 367 رنز کا تعاقب کر رہے ہوتے ہیں تو رسک لینا پڑتا ہے، ہم نے تجزیہ کیا ہے کہ کیا غلطیاں ہوئیں، کل آپ کو بہتر ٹیم نظر آئے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ پلان پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں، ٹیم منیجمنٹ پلیئرز کو اعتماد دے رہی ہے، ایک کے بعد ایک شکست پر مورال تو گرتا ہے مگر ہم ایک دوسرے کو بیک کر رہے ہیں اور پُراعتماد ہیں کہ کل کا میچ جیت کر ٹیم دوبارہ ٹریک پر آجائے گی۔

امام الحق نے کہا کہ 70 اور 80 کو سنچری میں تبدیل نہیں کر پارہا جس پر کوچ سے بات ہوئی ہے۔

اُنہوں نے قومی ٹیم کے بولرز کی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ صرف ہمارے بولرز کو ہی مار نہیں پڑ رہی، سب کے خلاف رنز بن رہے ہیں۔

امام الحق نے کہا کہ شاہین آفریدی نے پچھلے میچ میں اچھی بولنگ کی، ٹورنامنٹ کے دوران ہم صرف مثبت ہیں، منفی پہلو کا نہیں سوچ رہے، جو تیاری کرنا تھی وہ کرچکے ہیں اب بس فائن ٹیون ہونا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمبن ٹوٹا میں بھی اسپن فرینڈلی کنڈیشن میں افغانستان کو شکست دی اور چنئی میں پاکستان کے اچھے ریکارڈ سے حوصلہ ملتا ہے لیکن ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

امام الحق نے کہا کہ کتنے اسپنر ہوں گے یہ تو کپتان اور کوچ کا فیصلہ ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ شروع میں ہم محتاط اور مضبوط آغاز دیں تو 350 بھی ہوسکتا ہے، چوکے اور چھکے مارنے سے اہم ہے کہ ہم بطور ٹیم کیسا کھیل رہے ہیں۔

امام الحق نے کہا کہ چنئی کے دو میچ ہمارے لیے اہم ہیں، کرکٹ ٹیم گیم ہے، صرف بیٹرز نہیں بلکہ بولرز کا بھی کردار اہم ہے، پچھلے دونوں میچز میں ہمارا آغاز اچھا تھا پھر بعد میں لڑکھڑائے مگر ہمیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *