Home / جاگو کھیل / چنئی میں پاک جنوبی افریقا میچ سے قبل بارش

چنئی میں پاک جنوبی افریقا میچ سے قبل بارش

بھارت کے شہر چنئی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈول میچ سے قبل بارش ہوئی ہے۔

کچھ دیر تیز بارش کے بعد پھوار کا سلسلہ جاری رہا جو تھوڑی دیر میں رُک گیا۔

چنئی کے مغرب میں اب بھی سیاہ بادل موجود ہیں جبکہ دوسری جانب آسمان صاف ہو گیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ چنئی کا روزمرہ کا موسم ہے، کچھ دیر میں موسم نارمل ہو سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ شیڈول ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی پوزیشن

دونوں ٹیمیں اب تک اِس ورلڈ کپ میں 5، 5 میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقا نے 4 میچ جیتے ہیں اور اسے 1 میچ میں شکست ہوئی ہے جبکہ پاکستان نے 2 میچ جیتے ہیں اور اسے 3 میں شکست ہوئی ہے۔

ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اِس وقت جنوبی افریقا دوسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *