Home / جاگو کھیل / ورلڈ کپ: پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ: پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے اننگ کا آغاز کیا جو کچھ ہی دیر بعد ٹوٹ گیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 4.3 اوورز میں 20 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کچھ ہی دیر بعد 6.3 اوورز میں 38 رنز پر پاکستان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی جب امام الحق 12 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف تیسری وکٹ 86 رنز پر گری جب محمد رضوان 27 گیندوں پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 25.1 اوورز میں 129 رنز پر گری جب افتخار احمد 31 گیندوں پر 21 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بعدازاں 27.5 اوورز میں 141 رنز پر ایک اینڈ سے قومی ٹیم کا سہارا بنے بابر اعظم بھی آؤٹ ہوگئے، وہ 65 گیندوں پر 50 رنز بنا کر تبریز شمسی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ آج کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

بابر اعظم نے بتایا تھا کہ حسن علی اور اسامہ میر ٹیم میں شامل نہیں، ان کی جگہ وسیم جونیئر اور محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہمارے لیے یہ میچ ضروری ہے، ہم تمام شعبوں میں بہتری لائیں گے۔

اس موقع پر جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔

پاکستان ٹیم

جنوبی افریقی ٹیم

پاکستان اور جنوبی افریقا کی پوزیشن

دونوں ٹیمیں اب تک اِس ورلڈ کپ میں 5، 5 میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقا نے 4 میچ جیتے ہیں اور اسے 1 میچ میں شکست ہوئی ہے جبکہ پاکستان نے 2 میچ جیتے ہیں اور اسے 3 میں شکست ہوئی ہے۔

ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اِس وقت جنوبی افریقا دوسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *