Home / جاگو کھیل / پی ایس ایل کا 2016 میں لگایا پودا آج تناور درخت بن چکا، ذکا اشرف

پی ایس ایل کا 2016 میں لگایا پودا آج تناور درخت بن چکا، ذکا اشرف

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا 2016 میں لگایا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے۔

لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ڈرافٹس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میری نیک خواہشات ٹیموں کے ساتھ ہیں۔ تمام فرنچائز پاکستان سپر لیگ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ جب ہم پاکستان سپر لیگ پلان کر رہے تھے۔ پی ایس ایل کا 2016 میں جو پودا لگا تھا آج تناور درخت بن چکا ہے۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر پاکستان کرکٹ اور اس لیگ کےلیے کام کرتے رہیں گے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے۔

Check Also

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔  انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *