Home / جاگو کھیل / نیوزی لینڈ میں عمدہ کارکردگی، خواتین کرکٹرز کی عالمی رینکنگ میں بہتری

نیوزی لینڈ میں عمدہ کارکردگی، خواتین کرکٹرز کی عالمی رینکنگ میں بہتری

نیوزی لینڈ میں بہترین کارکردگی کے بعد آئی سی سی ویمنز رینکنگ میں پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ اسپنر سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو، سدرا امین اور کپتان ندا ڈار کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

نیوزی لینڈ کو اسکے ملک میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 سے شکست دینے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم نے آئی سی سی ویمنز پلیئرز رینکنگ میں بھی نمایاں پیشرفت دکھائی ہے۔

بائیں ہاتھ کی اسپنر سعدیہ اقبال خواتین کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔

سعدیہ نے 28 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں جن میں 29 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 2019 میں بنگلادیش کے خلاف 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں انکے بہترین اعداد و شمار ہیں۔

لیفٹ آرم اسپنر نشرہ سندھو بھی آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہیں۔

نشرہ سندھو نے 51 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 53 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔ ون ڈے میں وہ دو درجے ترقی کرکے 13ویں نمبر پر آگئی ہیں۔

کپتان ندا ڈار آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آل راؤنڈرز میں پانچویں اور بولنگ میں 18ویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی ویمنز ون ڈے رینکنگ میں، سدرہ امین کی رینکنگ میں بہتری آئی انہوں نے پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کی تھی۔ وہ تین درجے ترقی کر کے 21ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

خیال رہے کہ سدرہ امین آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے بیٹنگ چارٹس میں بھی سرفہرست ہیں۔

انہوں نے 16 میچوں میں 65.53 کی اوسط سے 852 رنز بنائے ہیں جن میں تین سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Check Also

بابر اعظم بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟

وائٹ بال  فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئندہ ہفتے سے نیٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *