Home / جاگو صحت / ملک کے 5 اضلاع کے مزید 6 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک کے 5 اضلاع کے مزید 6 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک کے 5 اضلاع سے جمع کیے گئے مزید 6 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولیو ایریڈیکیشن نے بتایا کہ ملک کے 5 اضلاع سے جمع کیے گئے 6 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ٹائپ ون پایا گیا ہے۔

یہ وائرس کوئٹہ سے سیوریج کے 2 نمونوں اور کراچی میں ملیر سے لیے گئے ایک نمونے کے علاوہ پشاور، حب اور ٹانک کے اضلاع سے لیے گئے ایک ایک نمونوں میں پایا گیا جوکہ 13 سے 20 نومبر کے درمیان جمع کیے گئے تھے۔

پولیو مہم کی کامیابی کا تعین کرنے کے لیے کسی علاقے میں سیوریج کے پانی سے حاصل کیے گئے نمونے ایک بنیادی پیرامیٹر ہیں۔

وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ سیوریج میں وائرس کی موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ علاقے میں بچوں کی قوت مدافعت میں کمی آئی ہے اور وہ خطرے میں ہیں۔

وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ اس سال سیوریج کے 90 مثبت نمونوں میں سے 84 میں ہم نے امپمورٹد کلسٹر کا سراغ لگایا ہے جوکہ پولیو وائرس کے سرحد پار پھیلاؤ کے مسلسل خطرے کو نمایاں کرتا ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے مزید کہا کہ جب تک وائرس گردش کررہا ہے تب تک کہیں بھی کوئی بچہ محفوظ نہیں ہے۔

Check Also

خنزیر کا گردہ ٹرانسپلانٹ کرانے والا پہلا شخص دو ماہ بعد دم توڑ گیا

جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کے گردے کی پیوند کاری کروانے والا پہلا مریض …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *