Home / جاگو صحت / بیٹھ کر ٹانگیں ہلانا کس مرض کی علامت ہے؟

بیٹھ کر ٹانگیں ہلانا کس مرض کی علامت ہے؟

لوگوں کی بڑی تعداد کو غیر ارادی طور پر اکثر ٹانگیں ہلانے کی عادت ہوتی ہے جس کا احساس ان کو نہیں ہوپاتا، چاہے وہ کسی محفل میں موجود ہوں یا گھر میں کرسی پر براجمان ہوں۔

اکثر اوقات لاشعوری میں کبھی کوئی آہستہ آہستہ ٹانگیں ہلارہا ہوتا ہے تو کوئی تیز تیز، زیادہ تر لوگوں کو ایک وقت میں صرف ایک ٹانگ ہلانے کی عادت ہوتی ہے۔

اس حرکت کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جب آپ ٹانگوں میں غیر ضروری حرکت پیدا کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ فکر مند، تناؤ یا پھر بوریت کا شکار ہیں۔

بظاہر تو یہ ایک بے ضرر سی عادت کی طرح لگ سکتی ہے لیکن یہ کسی شخص کی نفسیات اور صحت کے بارے میں دلچسپ و سنجیدہ معلومات فراہم کرتی ہے، یہ عادت آپ کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟ اس مضمون میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹانگیں ہلانے کی کئی علامات ہوسکتی ہیں۔ غیر ارادری طور پر ٹانگوں میں حرکت پیدا کرنا سائنسی اصطلاح میں’ٹریمر‘ کہلاتا ہے، یہ بظاہر سنگین بیماری تو نہیں ہے تاہم یہ ایسا عارضی عمل ہے جو کسی دباؤ کے سبب ہوتا ہے یا بعض اوقات بنا کسی وجہ کے ہم ٹانگیں ہلاتے ہیں۔

ریسٹلیس لیگز سینڈروم 

غیر ضروری طور پر ٹانگیں ہلانے کی عادت میڈیکل سائنس میں دو طرح کی وجوہات کے باعث ہوسکتی ہیں، پہلی وجہ ریسٹلیس لیگز سینڈروم اور دوسری وجہ ’ٹریمر‘ ہوسکتی ہیں۔

دوسری جانب ریسٹلیس لیگز سینڈروم میں انسان اپنی ٹانگوں پر مختلف اقسام کی حساسیت محسوس کرنے لگتا ہے جیسا کہ درد کا احساس، کسی چیز کے چلنے یا خارش کا احساس اور جلنے کی کیفیت قابل ذکر ہیں، یہ کیفیت عموماً رات کے وقت یا آرام کر وقت محسوس ہوتی ہے۔

ٹانگیں

اس عادت سے چھٹکارا کیسے پایا جائے؟

اگر طویل دورانیے تک ایک ہی طریقے سے بیٹھے ہیں تو بیٹھنے کے طریقے کو بدل لیں یا کسی اور جگہ بیٹھ جائیں، طویل دورانیے تک ایک ہی جگہ بیٹھنے سے بھی ٹانگوں میں غیر ارادری طور پر حرکت پیدا ہوتی ہے۔

اگر آپ ٹانگوں کو ہلانے سے خود بھی پریشان ہیں تو آپ نئی سرگرمی اپنا سکتے ہیں، مثال کے طور پر پینٹنگ کریں، اسکول یا کالج کا اسائمنٹ مکمل کریں، اپنے پورے دن کا احول لکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ٓآپ بوریت ختم کرنے کے لیے کوکنگ کرسکتے ہیں یا اگر آپ فارغ ہیں تو گھر کے چھوٹے موٹے کام بھی کرسکتے ہیں۔

Check Also

خنزیر کا گردہ ٹرانسپلانٹ کرانے والا پہلا شخص دو ماہ بعد دم توڑ گیا

جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کے گردے کی پیوند کاری کروانے والا پہلا مریض …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *