Home / جاگو کھیل / عبداللّٰہ شفیق نے آسٹریلیا کے خلاف کیچ چھوڑنا عادت بنا لی

عبداللّٰہ شفیق نے آسٹریلیا کے خلاف کیچ چھوڑنا عادت بنا لی

کہاوت ہے ’کیچز ون میچز‘ لیکن پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی عبداللّٰہ شفیق نے تو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کیچ چھوڑنا عادت ہی بنالی ہے۔

میلبرن میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں عبداللّٰہ شفیق نے 20 رنز پر مچل مارش کا آسان کیچ گرا دیا۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس میں عبداللّٰہ شفیق نے کہا تھا کہ کیچز ڈراپ ہونا کھیل کا حصہ ہے۔

مچل مارش کیچ ڈراپ ہونے کے بعد وکٹ پر ڈٹ گئے۔ آسٹریلیا کی میچ پوزیشن بھی مستحکم ہوگئی، اس سے پہلے عبداللّٰہ شفیق نے دو اور آسان کیچ ڈراپ کیے تھے۔

میلبرن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ پر 187 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف 241 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *