Home / جاگو دنیا / جنوری میں نیپالی مسافر طیارہ پائلٹس کی غلطی کی وجہ سے تباہ ہوا، تحقیقاتی پینل

جنوری میں نیپالی مسافر طیارہ پائلٹس کی غلطی کی وجہ سے تباہ ہوا، تحقیقاتی پینل

نیپال میں اس سال جنوری میں ہونے والے مسافر طیارہ کے حادثے کی تحقیقات کرنے والے پینل کا کہنا ہے کہ نیپالی ایئر لائن کا مسافر طیارہ پائلٹس کی غلطی کی وجہ سے تباہ ہوا۔ 

تحقیقاتی پینل کے مطابق پائلٹس نے غلطی سے طیارے کی بجلی منقطع کرنے والا لیور دبا دیا تھا۔

تحقیقاتی پینل کا مزید کہنا تھا کہ معلومات نہ ہونا اور ایس او پیز پر عملدر آمد کی کمی حادثے کی وجہ بنی۔

کھٹمنڈو سے خبر ایجنسی کے مطابق اے ٹی آر 72 مسافر طیارہ 15 جنوری کو نیپالی شہر پوکھرا میں ایئرپورٹ کے نزدیک چٹان سے ٹکراکر تباہ ہوا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ حادثے میں عملے اور غیر ملکیوں سمیت تمام 72 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Check Also

برطانوی انتخابات: پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان پھر کامیاب

برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *