Home / جاگو کھیل / چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی گلین میک گرا سے ملاقات

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی گلین میک گرا سے ملاقات

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی سڈنی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر گلین میک گرا سے ملاقات ہوئی ہے۔

 ترجمان پی سی کا کہنا ہے کہ ملاقات آسٹریلوی وزیر اعظم کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔

ذکا اشرف اور گلین میک گرا کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورۂ آسٹریلیا اختتام کے قریب پہنچ گیا، قومی ٹیم میلبرن سے سڈنی پہنچ گئی جہاں پاکستان ٹیم یکم اور 2 جنوری کو پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پرتھ اور میلبرن ٹیسٹ جیت کر سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *