Home / جاگو صحت / وزارت صحت نے ڈاکٹروں کو وٹامنز، فوڈ سپلیمنٹس تجویز کرنے سے روک دیا

وزارت صحت نے ڈاکٹروں کو وٹامنز، فوڈ سپلیمنٹس تجویز کرنے سے روک دیا

وفاقی وزارت صحت نے ڈاکٹروں کو وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس تجویز کرنے سے روک دیا۔

وفاقی وزارت صحت نے وفاقی کابینہ کی ہدایت پر اس پابندی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اس فیصلے کا مقصد غیر ضروری طور پر فوڈ سپلیمنٹس اور ملٹی وٹامنز تجویز کرنے سے روکنا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کو اوور دی کاؤنٹر پروڈکٹس نسخے میں لکھنے سے روک دیا گیا ہے، تاہم مریض فارماسسٹس کی مدد سے ملٹی وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس حاصل کر سکیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فیصلے پر عمل درآمد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کروائے گی اور ڈریپ بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔

تمام صوبائی محکمہ صحت اور اسلام آباد کا محکمہ صحت بھی نوٹی فکیشن پر عمل درآمد کا پابند ہے۔

Check Also

پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں، اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *