Home / تازہ ترین خبر / خاتون پولیو ورکر کو حبس بے جا میں رکھنے کا کیس، عدالت نے مجرم کو قید کی سزا سنادی

خاتون پولیو ورکر کو حبس بے جا میں رکھنے کا کیس، عدالت نے مجرم کو قید کی سزا سنادی

کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی اور حبس بے جا میں رکھنے کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے 23 اکتوبر 2023 کو میٹروول میں خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی کی تھی اور خاتون پولیو ورکر کو 10 منٹ تک حبس جا میں رکھا تھا۔

ملزم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کیا تھا۔

عدالت نے مجرم کو 4 ماہ 10 دن قید کی سزا سنائی اور مجرم پر 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

Check Also

اسلام آباد میں 9مئی کی ریلی، بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد میں 9مئی کے سلسلے میں نکالے جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *