Home / تازہ ترین خبر / پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی موجود تھیں۔

حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب، عاشق حسین کرمانی، کاظم پیرزادہ، رانا سکندر حیات شامل تھے۔

اسی طرح خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، بلال اکبر خان، صہیب احمد ملک، رمیش سنگھ آڑوڑہ، خلیل طاہر، عظمیٰ بخاری، فیصل ایوب اور چوہدری شافع حسین نے بھی حلف اٹھایا۔

حلف اٹھانے والے دیر ارکان میں سردار شیر علی گورچانی، سہیل شوکت بٹ، ذیشان رفیق، اور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 26 فروری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائرز اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوکر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا تھا۔

گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہوئی،گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے مریم نواز سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں نومنتخب ارکان اسمبلی، نواز شریف، شہباز شریف، کیپٹن (ر) صفدر، بیٹا جنید صفدر، حمزہ اور سلیمان شہباز نے شرکت کی تھی۔

حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز نے والد نواز شریف کے ماتھے پر بوسہ بھی دیا۔

اسی دن مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد مریم نواز نے 220 ووٹ لے کر ملک کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Check Also

اسلام آباد میں 9مئی کی ریلی، بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد میں 9مئی کے سلسلے میں نکالے جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *