Home / تازہ ترین خبر / وزیر اعلیٰ بلوچستان کا صوبے کی سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا نوٹس

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا صوبے کی سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا نوٹس

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے دوسرے صوبوں میں سرکاری گاڑیاں لے جانے کے لیے چیف سیکریٹری سے این او سی لازمی لینا ہو گا۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے بلوچستان حکومت کی سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری گاڑیاں دوسرے صوبوں میں استعمال نہیں ہوں گی جبکہ دیگر صوبوں میں استعمال بلوچستان کی تمام سرکاری گاڑیاں بھی واپس طلب کر لی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل عوام کی ملکیت ہیں جن کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے اور کوئی بھی افسر جائے تعیناتی سے باہر گاڑیوں کا ذاتی استعمال نہیں کرے گا۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے جانے والی گاڑیوں کو چیف سیکریٹری سے این او سی لازمی لینا ہو گا۔

Check Also

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور شہر کی مالیت کا 17 گاڑیوں کا تحفہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور شہر میں صحت اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *