Home / تازہ ترین خبر / خیبر پختونخوا حکومت کا یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال کرنے کا اصولی فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال کرنے کا اصولی فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

صحت کارڈ کی بحالی کا فیصلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

صحت کارڈ کی بحالی کے لیے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو فوری طور پر 5 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صحت کارڈ عوامی فلاح و بہبود کا اہم منصوبہ ہے، اس کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا اور اسٹیٹ لائف کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

Check Also

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور شہر کی مالیت کا 17 گاڑیوں کا تحفہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور شہر میں صحت اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *