Home / تازہ ترین خبر / جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مارچ تک توسیع

جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مارچ تک توسیع

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان ٹاؤن کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مارچ تک توسیع کردی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد صنم جاوید کو عدالت میں پیش کردیا۔

بعد ازاں عدالت نے صنم جاوید نے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مارچ تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ صنم جاوید تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

پسِ منظر

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

Check Also

اسلام آباد میں 9مئی کی ریلی، بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد میں 9مئی کے سلسلے میں نکالے جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *