Home / تازہ ترین خبر / سعودی عرب کے سفیر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات، دورے کی دعوت

سعودی عرب کے سفیر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات، دورے کی دعوت

سعودی سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے انہیں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی۔

\ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات شہباز شریف نے آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

سعودی سفیر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد سلمان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام شہباز شریف تک پہنچایا جس پر وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات سعودی سفیر سے کی اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کا دائرہ کار بڑھانے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا ترجیح ہے۔

سفیر نواز بن سعید نے وزیراعظم شہبازشریف کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے سعودی قیادت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے قابل اعتماد پارٹنر رہے گا۔

Check Also

اسلام آباد میں 9مئی کی ریلی، بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد میں 9مئی کے سلسلے میں نکالے جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *