Home / جاگو کھیل / چیئرمین پی سی بی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر ڈیف کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

چیئرمین پی سی بی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر ڈیف کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 جیتنے پر ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کو شاباش دی۔ 

اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ باسط عباسی نے بیٹنگ، جبار علی اور منظور خان نے بولنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ڈیف کرکٹ کے کھلاڑیوں نے ٹیم ورک اور محنت کے ساتھ فائنل میں سری لنکا کو شکست دی۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ جذبہ، ٹیم ورک اور عزم ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ پر سوچ بچار جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *