Home / جاگو کھیل / بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری

بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے غیرملکی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔

پاکستان کے بابر اعظم دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے پر نمبر پر آگئے ہیں اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور بھارت کے جسپریت بمراہ تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ون ڈے بولرز میں جنوبی افریقا کے کیشیو مہاراج پہلی پوزیشن پر موجود ہیں اور اس فارمیٹ میں پاکستان کے شاہین آفریدی ساتویں سے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

علاوہ ازیں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے نمبر پر موجود ہیں  جبکہ پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا اور بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے جبکہ آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ پر سوچ بچار جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *