Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کرشمہ کپور نے طلاق کیوں لی تھی؟ چونکا دینے والے انکشافات

کرشمہ کپور نے طلاق کیوں لی تھی؟ چونکا دینے والے انکشافات

نوے کی دہائی کی کامیاب ترین اور خوبرو بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کی نجی زندگی اتنی حسین نہیں جتنی پردے پر نظر آتی ہے۔

کرشمہ کپور نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کئی بار بتایا ہےکہ ان کے سابق شوہر سنجے کپور نے انہیں ہنی مون کے دوران نیلام کیا تھا اور شادی کے بعد ان کی زندگی بالکل بدل گئی تھی ، تاہم ان کی شادی کے چند ہی سالوں میں دونوں کے درمیان تلخیاں پیدا ہونے لگیں۔

اداکارہ نے اپنی  طلاق اور شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بتایا کہ  ہنی مون کے دوران ، ان کے شوہر (سنجے) نے انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ سونے پر مجبور کیا اور جب انہوں نے انکار کیا تو انہیں مارا پیٹا گیا۔

کرشمہ کپور نے یہ بھی الزام لگایا کہ سنجے ( شوہر) مالی وعدوں کی تعمیل نہیں کر رہے ہیں جبکہ اس پر ان کے سابق شوہر نے یہ دعویٰ کیا کہ کرشمہ نے ان سے صرف پیسوں کے لیے شادی کی۔

کرشمہ اور سنجے کی شادی 2003 میں شاندار طریقے سے ہوئی اور ان کی شادی کے 11 سال بعد اداکارہ نے 2014 میں طلاق کی درخواست دائر کی اور دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

کرشمہ اور سنجے دونوں نے ایک دوسرے پر نازیبا الزامات لگائے جس کے بعد ان کی طلاق کی جنگ ایک بدصورت شکل اختیار کر گئی۔

کرشمہ نے سنجے اور ان کی ماں کے خلاف جہیز پر ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج کرایا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ایک بار ان کی ساس نے انہیں لباس تحفے میں دیا تھا لیکن وہ حاملہ ہونے کی وجہ سے اس لباس میں فٹ نہیں ہو سکیں۔ یہی دیکھ کر سنجے نے اپنی ماں کو تھپڑ مارنے کو کہا۔

کرشمہ کپور نے بتایا کہ سنجے نے اپنی ماں کی طرف دیکھا اور ان سے کہا، “آپ اسے تھپڑ کیوں نہیں مارتیں؟”

کرشمہ نے سنجے پر دوسری عورت کے ساتھ رہنے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ ان کی ماں نے ان کے تمام کاموں کی حمایت کی۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ سنجے اب بھی اپنی پہلی بیوی کے ساتھ تعلقات میں تھے، جبکہ ان کی شادی ہوچکی تھی۔

2016 میں طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی کرشمہ کپور کے حوالے کی گئی۔

اس دوران کرشمہ کپور کے والد اور نامور اداکار رندھیر کپور نے بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ کبھی نہیں چاہتے تھے کہ ان کی بیٹی سنجے کپور سے شادی کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی ہمارے اسٹیٹس کو جانتا ہے، ہم کپور ہیں۔ ہمیں کسی کے پیسے کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ، ہمیں نہ صرف پیسے سے نوازا گیا ہے، بلکہ ہماری قابلیت زندگی بھر ہمارا ساتھ دے سکتی ہے، سنجے تیسرے درجے کا آدمی ہے، میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ کرشمہ اس سے شادی کرے،  اس نے بے حیائی کی ہے اور کبھی اپنی بیوی کی پرواہ نہیں کی، پوری دہلی جانتی ہے کہ وہ کیسا ہے، میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہوں گا۔

Check Also

ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید اور کوڑے مارنے کی سزا

ایران میں عدالت نے معروف ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید، کوڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *