Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مسکراہٹ ایک ایسا عمل ہے جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں، یمنیٰ زیدی

مسکراہٹ ایک ایسا عمل ہے جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں، یمنیٰ زیدی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ مسکراہٹ ایک ایسا عمل ہے جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہم لوگوں میں برداشت کی قوت ختم ہوتی جا رہی ہے جس سے ہمیں نقصان ہورہا ہے، اخلاقی اقتداروں کا خیال نہیں رکھا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، مسکراہٹ ایک ایسا عمل ہے جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری عادت ہے کہ میں زیادہ تر وقت ہنستے کھیلتے گزارتی ہوں اور جب میں لوگوں کے رویے دیکھتی ہوں تو مجھے دلی دکھ ہوتا ہے۔

یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ہمارے دین میں اخلاقیات پر بڑا زور دیا گیا ہے مگر آج صورتحال بالکل مختلف ہو چکی ہے۔

اداکارہ کے مطابق ہم صرف مسکرا کے ایک دوسرے سے بات کرنا شروع کر دیں تو معاشرے میں خود بخود مثبت تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

Check Also

ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید اور کوڑے مارنے کی سزا

ایران میں عدالت نے معروف ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید، کوڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *