Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / معروف بھارتی اداکارہ چوری کے الزام میں گرفتار

معروف بھارتی اداکارہ چوری کے الزام میں گرفتار

ساؤتھ انڈین اداکارہ سومیہ شیٹھی کو 150 تولہ سونا چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سومیہ شیٹھی کے خلاف سونا چوری کی شکایت ریٹائرڈ سرکاری ملازم پرساد بابو کی جانب سے درج کروائی گئی تھی۔

سومیا شیٹھی کے خلاف سونا چوری کی شکایت ریٹائرڈ سرکاری ملازم پرساد بابو کی جانب سے درج کروائی گئی تھی/ فائل فوٹو

پرساد نے ایف آئی آر  میں بتایا کہ ان کی سومیہ سے دوستی ایک فلم کیلئے کیے جانے والے آڈیشن میں ہوئی جس کے بعد سومیہ ان کی شان و شوکت سے متاثر ہو کر ان کے گھر آنے جانے لگیں، گھر آنے جانے کے دوران سومیہ نے ان کا واش روم بھی استعمال کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق حال ہی میں پرساد کے اہل خانہ کو شادی سے واپسی پر معلوم ہوا کہ گھر سے سونا غائب ہوچکا ہے، پرساد نے الزام لگایا کہ  قیمتی اشیاء کی چوری کے پیچھے سومیا شیٹھی کا ہاتھ ہے، جو تھوڑا تھوڑا کرکے ان کے گھر سے تقریباً ایک کلو سونا لے اڑی اور پھر عیاشی بھری زندگی گزارنے گوا چلی گئیں۔

پولیس نے فنگر پرنٹس اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اداکارہ سمیت 11 افراد سے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس نے تفتیش کے دوران 74 گرام سونا بھی برآمد کرلیا ہے۔

دوران تفتیش سومیہ نے پولیس کو دھمکی دی کہ وہ باقی سونا واپس نہیں کرسکتی اور زبردستی کی صورت میں پولیس کو سومیہ نے اپنی زندگی ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔

خیال رہے کہ سومیہ شیٹھی کو ‘دی ٹرپ’ اور ‘یورز لوینگلی’ جیسی فلموں میں بھی دیکھا جاچکا ہے۔

Check Also

ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید اور کوڑے مارنے کی سزا

ایران میں عدالت نے معروف ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید، کوڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *