Home / جاگو بزنس / سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی سینکڑوں روپے کی کمی

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی سینکڑوں روپے کی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز  600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ26 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 530 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 5 ڈالر کم ہونے کے بعد 2170 اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں   1050روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Check Also

اسلام آباد میں 9مئی کی ریلی، بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد میں 9مئی کے سلسلے میں نکالے جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *