Home / تازہ ترین خبر / جنرل (ر) باجوہ، فیض حمید کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کی تحریک پیش کروں گا، خواجہ آصف

جنرل (ر) باجوہ، فیض حمید کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کی تحریک پیش کروں گا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف، سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور سابق سربراہ آئی آئی ایس آئی جنرل فیض کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو واپس لائے۔

’لائیو ود عادل شاہ زیب‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے آج افغانستان کی حدود میں دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے قاتل افغانستان میں ہوں تو کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ چاہتے ہیں دیگر پڑوسیوں کی طرح افغان بھی ویزا لے کر آئیں، افغانستان کے ساتھ اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو پھانسی ریفرنس کی طرح نواز شریف کا کیس بھی دوبارہ سنا جائے، نواز شریف پارٹی کے تمام پالیسی فیصلے کررہے ہیں، نتائج سے مایوس نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نام لیے بغیر مبینہ طور پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مظاہرے کیے جارہے ہیں، قربانیاں دینے والوں کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جا رہا ہے، شہدا کی تضحیک ایک منصوبے کے تحت کی جارہی ہے۔

عمران خان، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور سابق سربراہ آئی آئی ایس آئی جنرل فیض کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو واپس لائے، 6 سے 6 ہزار کارندے ملک کی آبادی میں گھل مل گئے، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں بھی بن گئیں، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، جنرل (ر) فیض حمید کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کی تحریک پیش کروں گا۔

Check Also

اسلام آباد میں 9مئی کی ریلی، بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد میں 9مئی کے سلسلے میں نکالے جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *