Home / جاگو دنیا / شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے مبینہ وسط مدتی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریائی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے میزائل سمندر میں فائر کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیراعظم نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات خطے کا استحکام اور امن متاثر کر رہے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا جنوبی کوریا میں انتخابات سے قبل الجھن پیدا کرنے کی کوشش کر رہاہے، ایسی اشتعال انگیزی صرف جنوبی کوریا کے عوام کو متحد کرے گی۔

Check Also

پاکستان کے پاس ایٹم بم، بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیّر

بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے سینئر رہنما منی شنکر ائیّر نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *