Home / جاگو دنیا / تائیوان: مشرقی ساحل پر زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8

تائیوان: مشرقی ساحل پر زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8

تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوانی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کو آنے والے زلزلے کی شدت سے دارالحکومت تائپے میں عمارتیں لرز گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تائیوان کے مشرقی ساحل ہوالین کاؤنٹی پر آںے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہوالین میں 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سے تائیوان تقریباً ایک ہزار 400 آفٹر شاکس کا شکار ہو چکا ہے، اس زلزلے کے نتیجے میں17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *