Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / او جے سپمسن سابقہ اہلیہ کے قتل کے الزامات سے کیسے بری ہوئے؟

او جے سپمسن سابقہ اہلیہ کے قتل کے الزامات سے کیسے بری ہوئے؟

سابق امریکی اداکار و فٹبالر او جے سپمسن ی گزشتہ روز 76 برس کی عمر میں کینسر کے باعث موت ہوگئی۔

او جے سمپسن اپنی سابقہ اہلیہ اور اس کے محبوب کے قتل کے الزامات کی وجہ سے برسوں خبروں کی زینت بنے رہے تاہم اُنہیں 90 کی دہائی میں ایک ڈرامائی مقدمے کے بعد تمام الزمات سے بری کر دیا گیا تھا۔

او جے سمپسن کی سابقہ ​​اہلیہ نکول براؤن سمپسن اور اس کے محبوب رونالڈ گولڈ مین کا جون 1994ء میں لاس اینجلس میں ان کے گھر کے باہر بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔

اس قتل کا الزام او جے سمپسن پر عائد ہوا تھا جس کے بعد اُنہیں طویل عدالتی جنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

ہوا کچھ یوں تھا کہ استغاثہ نے او جے سمپسن کے جرم کی دلیل پیش کی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے ثبوت پیش کیے جبکہ اداکار کے وکیل نے اپنے مؤکل پر عائد تمام تر الزامات کی تردید کی۔

استغاثہ کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے ثبوتوں میں خون کے دھبوں والے دستانے بھی شامل تھے جن کے بارے میں یہ یقین کیا جا رہا تھا کہ قاتل نے قتل کرتے ہوئے وہ دستانے پہنے ہوئے تھے۔

اس لیے عدالت نے او جے سمپسن کو خود کو بے قصور ثابت کرنے کا ایک موقع دیتے ہوئے جائے وقوعہ سے ملنے والے دستانے پہننے کو کہا جب عدالت کے حکم پر اداکار نے دستانے پہننے کی کوشش کی تو اُنہیں وہ دستانے پورے نہیں آئے۔

یہ منظر دیکھنے کے بعد اٹارنی جانی کوکرین نے کہا کہ’اگر یہ دستانے آپ کو پورے نہیں آ رہے ہیں تو آپ کو بری کرنا ہوگا‘۔

اٹارنی کے ریمارکس سننے کے بعد استغاثہ نے جوابی نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ خون کی وجہ سے دستانے سکڑ گئے تھے اس لیے قتل کے بارے میں شکوک و شبہات اب بھی برقرار ہیں۔

Check Also

لڑکی کو محبت نہیں سیکیورٹی اور لگژری چاہیے ہوتی ہے: آغا علی

پاکستانی معروف اداکار، میزبان، ماڈل و گلوکار آغاز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *