Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ثنا جاوید اور شعیب ملک کی پہلی عید: خوبصورت تصویروں کے چرچے

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی پہلی عید: خوبصورت تصویروں کے چرچے

پاکستانی معروف خوبرو اداکارہ ثنا جاوید اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے بطور نوبیاہتا جوڑا اپنی پہلی عید ایک ساتھ منائی۔

رواں سال جنوری میں اچانک سے اپنی شادی کا اعلان کر کے دنیا بھر کو حیران کر دینے والی جوڑی اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے عیدالفطر ایک ساتھ منائی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثناء جاوید نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے دوسرے شوہر، کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ اپنی پہلی عید کی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

ثناء جاوید نے اس عید پر ہلکے پیلے رنگ کی ساڑھی کا انتخاب کیا ہے جبکہ بغیر کسی زیور اور اضافی بناؤ سنگھار کے ثناء جاوید سادگی کی ایک اعلیٰ مثال بنی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب شعیب ملک نے سیاہ رنگ کا کرتا اور پاجامہ پہنا ہوا ہے۔

اس نئی نویلی جوڑی کی خوشگوار موڈ میں بنائی گئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جنہیں اِن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ثناء اور شعیب کو اپنی شادی کے بعد سے نیٹیزنز کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کچھ صارفین ان تصاویر پر بھی نفرت انگیز تبصرے کر رہے ہیں۔

Check Also

لڑکی کو محبت نہیں سیکیورٹی اور لگژری چاہیے ہوتی ہے: آغا علی

پاکستانی معروف اداکار، میزبان، ماڈل و گلوکار آغاز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *