Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی

زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار زوہاب خان  نے داڑھی بڑھانے کے لیے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی۔

زوہاب خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے بطور چائلڈ اسٹار اپنے شوبز کیریئر کے آغاز اور اب عمر بڑھنے پر شوبز کریئر کو برقرار رکھنے میں در پیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے داڑھی بڑھانے کے لیے ٹرانسپلانٹ کا انتخاب کیا کیونکہ میں اب اس عمر میں ہوں جہاں مجھے بچوں کے کرداروں کی پیشکش نہیں ہوتی اور نوجوانوں کے کرداروں کے لیے بھی مناسب نہیں سمجھا جاتا۔

اداکار نے بتایا کہ داڑھی بڑھانے  کے لیے ایک سال کا وقفہ لینا میرے کیریئر کی ترقی کے لیے ضروری تھا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں 4 پروجیکٹس کے لیے داڑھی نہ ہونے کی وجہ سے  ٹھکرائے جانے پر مایوس ہوگیا تھا اور پھر میں نے داڑھی بڑھانے کے لیے ٹرانسپلانٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔

زوہاب خان نے کہا کہ اب مستقبل میں جب مجھے مرکزی کردار کی پیشکش ہوگی تو میں داڑھی رکھنا چاہتا ہوں۔

Check Also

منوج باجپائی نے سلمان خان کو ’بڑے دل والا‘ کس وجہ سے کہا؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی نے سلمان خان کو ’بڑے دل والا‘ انسان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *