Home / جاگو بزنس / حکومت خیبر پختونخوا کا مختلف کاروبار پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

حکومت خیبر پختونخوا کا مختلف کاروبار پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے مختلف کاروبار پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے بیوٹی پارلر، شادی ہال، پراپرٹی اور تمباکو کے کاروبار پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں بیوٹی پارلر، شادی ہال، پراپرٹی اور تمباکو کے کاروبار پر فکسڈ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کاروبار کے حجم اور سائز کا جائزہ لے کر ٹیکس کا تعین کیا جائے گا۔

صوبائی حکومت نے ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام دینے کا اعلان بھی کردیا۔

Check Also

گجرات: پولیس اہلکاروں کی ’چھیڑ چھاڑ‘ پر خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا

گجرات میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ چھیڑ خانی پر خواجہ سراؤں نے تھانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *