Home / جاگو کھیل / بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔

32 سالہ بسمہ معروف نے کہا ہے کہ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں، فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ پر سوچ بچار جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *