Home / جاگو دنیا / امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو

امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی جامعات میں مظاہروں پر ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے۔

نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ یہود مخالف ہجوم نے نامور جامعات پر قبضہ کرلیا ہے، یہود مخالف ہجوم اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جامعات کے شعبوں اور طلباء پر یہود مخالف ہجوم حملے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات نے 1930 کی دہائی میں جرمن جامعات کے واقعات کی یاد تازہ کردی ہے۔

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ امریکی جامعات کے کئی صدور کا ردعمل شرمناک ہے۔

Check Also

غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، اماراتی وزیر خارجہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ غزہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *