Home / جاگو کھیل / پاکستانی کرکٹرز کل امریکا کے ویزے کیلئے اپلائی کریں گے

پاکستانی کرکٹرز کل امریکا کے ویزے کیلئے اپلائی کریں گے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل اسلام آباد جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑی اور ٹیم منیجمنٹ کے آفیشلز کل امریکی سفارت خانے پہنچ کر امریکی ویزے کے لیے اپلائی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی امریکی سفارت خانے میں کرکٹ کو فروغ دینے کی سرگرمی میں بھی حصہ لیں گے۔

امریکی سفارت خانے کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے35 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مبنی لسٹ دی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑی برطانوی ویزے کے لیے کاکول کیمپ کے فوراً بعد اپلائی کر چکے ہیں۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد امریکا روانہ ہو گا۔

Check Also

پاکستان بیس بال لیگ کرانے کا اعلان، فلسطینی کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت کی تصدیق

پاکستان فیڈریشن بیس بال نے پنجاب بیس بال لیگ کے بعد آئندہ سال پاکستان بیس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *