Home / جاگو دنیا / اسرائیل کا غزہ میں اقوام متحدہ کے کیمپوں پر دسواں حملہ، یورپی یونین کا ردعمل

اسرائیل کا غزہ میں اقوام متحدہ کے کیمپوں پر دسواں حملہ، یورپی یونین کا ردعمل

اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے کیمپوں پر دسواں حملہ کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیل کے حملوں میں 230 سے زائد فلسطینی قتل ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے ہاؤسنگ نے اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

یو این کے نمائندے نے کہا کہ رفح کی پناہ گاہوں میں خواتین اور بچوں پر حملہ کرنا بھیانک ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات کو روکنے کے لیے اب مشترکہ عالمی کارروائی کی ضرورت ہے۔

’’اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو نظر انداز کر رہا ہے‘‘

دوسری جانب یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف جوزف بوریل نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو نظر انداز کر رہا ہے۔

جوزف بوریل کاکہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

Check Also

آسٹریلیا: فلسطینی حامیوں کا پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ کر احتجاج

فلسطینی حامی مظاہرین نے آسٹریلیا کے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ کر احتجاج کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *