Home / جاگو کھیل / ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پیٹ کمنز کی دوسری ہیٹ ٹرک

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پیٹ کمنز کی دوسری ہیٹ ٹرک

افغانستان کے خلاف بالنگ کے دوران آسٹریلوی فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے اپنی دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

پیٹ کمنز نے 18ویں اوور کی آخری بال پر کپتان راشد خان جبکہ 20 ویں اوور کی پہلی اور دوسری بال پر کریم جنت اور گلبیدین نائب کو آؤٹ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

اس سے قبل بنگلادیش کے خلاف کھیلے گئے سپر ایٹ کے میچ میں بھی پیٹ کمنز نے ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی جو کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔

کرکٹ کی ایک مشہور ویب سائٹ کے مطابق مجموعی طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ کارنامہ آٹھویں مرتبہ انجام دیا گیا ہے۔

پیٹ کمنز سے پہلے 2007 میں آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی نے ٹی ٹوئنٹی  کے افتتاحی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔

Check Also

ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *