Home / جاگو دنیا / بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر کے علاقے راج پورہ کا محاصرہ، 2 نوجوان شہید

بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر کے علاقے راج پورہ کا محاصرہ، 2 نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے راج پورہ میں قابض بھارتی فوج نے محاصرے کے دوران فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پلواما کے علاقے راج پورہ میں شہری آبادی کا محاصرہ کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض فوج نے محاصرے کے دوران فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کی جان لے لی جب کہ قابض انتظامیہ نے پلواما اور شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔

بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف علاقے کے لوگ سڑکوں پر نکل  آئے اور شدید احتجاج کیا جنہیں منتشر کرنے کے لیے قابض فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنوری میں 18 کشمیری شہید کیے اور مختلف کارروائیوں میں 126 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ قابض بھارتی فوج نے چار رہائشی گھروں کو بھی تباہ کیا۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو گولیوں، پیلٹ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے زخمی کیا گیا، قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ حریت رہنماؤں سمیت 93 کشمیری گرفتار کیے

Check Also

آسٹریلیا: فلسطینی حامیوں کا پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ کر احتجاج

فلسطینی حامی مظاہرین نے آسٹریلیا کے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ کر احتجاج کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *