Home / جاگو پاکستان / ’کیا ایک تقریر سے مہنگائی ختم اور معیشت اچھی ہو جائے گی‘

’کیا ایک تقریر سے مہنگائی ختم اور معیشت اچھی ہو جائے گی‘

ڈی آئی خان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کیا وزیراعظم عمران خان کی ایک تقریر سے مہنگائی ختم اور معیشت اچھی ہو جائےگی۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے چمن دھماکے کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد لاک ڈاؤن سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے، ابھی سے اگر مگر کے سوال کے جواب دینا مناسب نہیں ہے۔

وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب، کشمیر میں مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم 15 ملین مارچ کر چکے ہیں، شیخ رشید کی آزادی مارچ ملتوی کرنے کی بات کا علم نہیں، اس پر جواب نہیں دے سکتا۔

وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں خطاب سے متعلق سوال پر جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کیا وزیراعظم عمران خان کی ایک تقریر سے مہنگائی ختم اور معیشت اچھی ہو جائےگی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غریب پس رہا ہے، نوجوان نسل کی امیدیں خاک میں مل گئی ہیں اور قوم ایک سال میں تھک چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی طرف جانا جمہوریت کا حصہ ہے، احتجاجی تحریک میں ازسر نو آزادانہ الیکشن کا مطالبہ کریں گے

Check Also

پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں، اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *