Home / جاگو ڈیلس نیوز / فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کے سربراہوں اور رہنمائوں کاڈیلس میں اجتماع

فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کے سربراہوں اور رہنمائوں کاڈیلس میں اجتماع

ڈیلس:فرینڈز آف کشمیر کی جانب سے ٹیکساس کنگ ارونگ میں ”انسانی حقوق”کی کشمیر میں پامالی اور ہماری ذمہ داری” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سےمہمان خصوصی پاکستان سے آئے صحافی علائو الدین خانزادہ ،ڈاکٹر جاویداجمل، سریندر سنگھ گل، ڈاکٹر جلیل خان، سلمہ شاہد اور دیگر مقررین ومہمانان،اس موقع پر جاگو ٹائمز کے ایڈیٹر انچیف راجہ زاہد اختر خانزادہاور جاگو ٹائمز کی صدر ڈاکٹر نسرین خانزادہ بھی موجود ہیں.
فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کےسربراہوں اور رہنمائوں کاڈیلس میں اجتماع
مسلمان اور سکھ کمیونٹی یورپ اور امریکہ میں انڈین مصنوعات کا بائیکاٹکریں، علائو الدین خانزادہ ہم نے جن کے لئے انڈیا آزاد کرانے میں قربانیاں دیں وہی ہمیں مار رہے ہیں سکھ رہنما گوروندر سنگھ، سریندر سنگھ پاک پیک کی جانب سے اراکین کانگریس سے ملاقاتوں کا بعد اچھے نتائج برآمد ہوئے، ڈاکٹر جلیل اجتماع سے ڈاکٹر ندیم، فاروق خان، محمد اصیل، مرزا تنویر، عابد بیگ، ڈاکٹر جاوید اجمل اور دیگر کا خطاب علائو الدین خانزادہ کو صحافتی وادبی خدمات پر اعزازی شیلڈ بھی دی گئی،کمیونٹی رہنمائوں کی بھر پور شرکت ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام ٹیکساس کنگ ارونگ میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کے سربراہوں اور رہنمائوں پر مشتمل نمائندوں کا اجتماع منعقد ہوا، جس کے مہمان خصوصی پاکستان پریس کلب کے سابق صدر اور معروف شاعر علائو الدین خانزادہ تھے جبکہ اجتماع میں کشمیری، پاکستانی ،انڈین اور سکھ کمیونٹی کے رہنمائوں اور نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علائو الدین خانزادہ نے کہا کہ اگر مسلمان اور سکھ برادری مشترکہ طور پر انڈین مصنوعات کا صرف یورپ اور امریکہ اور کینیڈا میں مکمل بائیکاٹ کر دیں توبھارت کو اس کے ذریعے تگنی کا ناچ نچایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ انڈیا جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے ، وہاں وہ چائلڈ لیبر
،خواتین کی بے حرمتی سمیت دیگر خلاف ورزیوں میںدیگر ممالک  کے مقابلے میں سر فہرست ہے، خواتین کی بے حرمتی سمیت دیگر ایسے عوامل ہیں جس سے بھارت کا اصل چہرہ بین الاقوامی برادری کے سامنے روشناس کرایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کا کشمیر سے متعلق رویہ انتہائی افسوسناک ہے، سعودی اور یو اے ای کی جانب سے بھارت نواز دوستی کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے، وہ مسلم ممالک کے باشندوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، سکھ فار جسٹس کے رہنمائوں گورو ندر سنگھ اور سریندر سنگھ نے خطاب سکھ فار جسٹس2007ء میں قائم کی ، انہوں نے کہا کہ ہم تو لڑ ہی رہے تھے مگر پلواما اور کشمیر میں حملہ ہوا اور یہ حملے ہوئے نہیں بلکہ انڈین ایجنسی نے
کرائے تھے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کا لاک ڈائون ہے اور لوگوں کو اسپتال جانے تک کی سہولت نہیں ، لوگ اپنے پیاروں کے سامنے تڑپ تڑپ کر مررہے ہیں، کیونکہ کرفیو لگا ہوا ہے اور خبریں باہر نہیں آ رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ
درد ہمیں ان لوگوں نے دیا جن کو ہم نے آزادی دلائی،85فیس سکھ انڈیا کی آزادی کیلئے لڑے، پھانسیاں قبول کیں،عمر قید ہوئیں لیکن ہمیں اس کے بدلے میں کیا دیاِانہوں نے کہا کہ ہم نے بہت بڑا دھوکہ کھایا، انہوں نے کہا کہ1947ء میں جناح نے کہا تھا کہ آپ نے ان کی غلامی دیکھی ہے ، ان کا راج نہیں دیکھا اور ہم ان کی یہ بات اس وقت سمجھ نہیں پائے ہمیں چھوٹی چھوٹی باتوں میں الجھا دیا گیا ہندوئوںنے کہا تھا کہ کوئی خطہ ایسا نہیں ہو گا جہاں آپ کا راج ہو گا، لیکن آزادی کے بعد نہرو کو ہ بات یاد دلائی گئی تو اس کا جواب تھا کہ تب بات اور تھی، اس اب بات اور ہے، انہوں نے کہا کہ دشمن سے لڑنے کیلئے اس کی عادتوں کو سمجھنا ہو گا ، تب ہی ہم جیت سکتےہیں ، پاک پیک کے رہنما ڈاکٹر جلیل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ18ستمبرکو اقوام متحدہ کے اجلاس پہلے کشمیر ڈے ان دا ہل کا انعقاد کیا، اور اس میں77 پاکستانی ڈاکٹرز اور نان ڈاکٹر تھے اور ہم نے50کے قریب ہائوس کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں کیں اور ان کو35کو اس ضمن میں راضی کیا گیا کہ وہ اقوام متحدہ امریکہ کے سفیر کو ایک خط لکھیں اوربتائیں کہ یہ
کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ابھی جو امریکی سینٹرز پاکستان گئے ہیں وہ ہماری کاوشوں کا ہی ثمر تھا، انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم اپنی ان کاوشوں کے ذریعے وہ احداف حاصل کر لیں گے جو کہ
ہمارے لئے ضروری ہیں، اس موقع پر فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے تمام رہنمائوں کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھر پور حمایت اور ذاتی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر مبشر وڑائچ نے 22ستمبر کو
ہیوسٹن میں اور27ستمبر کو نیو یارک میں مودی کے خلاف ہونے والے احتجاج کے حوالے سے پرفرینڈز آف کشمیر فورم کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہی دی،اس موقع پر اکنا کے ڈاکٹر بلال پراچہ، اے پی پیک کے ڈاکٹر ندیم کلیر، فرینڈز آف کشمیر کے فاروق خان، محمد اجمل خان، مرزا تنویر، پی ایس این ٹی کے عابد بیگ، پیٹ کے رہنما ڈاکٹر جاوید اجمل ادارہ منہاج القرآن کے اقبال حسن اور آپا نیلو فر عباسی نے بھی کشمیریوں
کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی،اس تقریب کے آخر میں سلمی شاہد، اظہر غیور،
غزالہ حبیب، مبشر وڑائچ، عابد بیگ اور دیگر کی جانب سے پاکستان سے آئے صحافی علائو الدین ہمدم خانزادہ کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

Check Also

‎بے یو سٹی ایونٹ سینٹر میں امریکہ کے سب سے بڑے 25 ویں سالانہ ھیوسٹن افطار ڈنر کا شاندار انعقاد، ہزاروں افراد نے شرکت کی

‎ رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائندہ جنگ ‎ہیوسٹن : امریکہ کے سب سے بڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *