Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فنکاروں کا پی ایس ایل کے میچزبغیرشائقین کروانے کے فیصلے کا خیرمقدم

فنکاروں کا پی ایس ایل کے میچزبغیرشائقین کروانے کے فیصلے کا خیرمقدم

کراچی: شوبز فنکاروں نے سندھ حکومت کے کراچی میں شیڈول پی ایس ایل کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس خوف کی علامت بن گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور عوامی اجتماعات میں نہ جانے کی ہدایت کی جاہی ہے۔ جس کے تحت  لوگوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز بغیر شائقین کرانے کا اعلان کیا ہے۔

جہاں لوگوں کی جانب سے حکومت سندھ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جارہاہے وہیں فنکاروں نے بھی اسے دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔

مہوش حیات نے ٹوئٹرپراس فیصلے کوسراہتے ہوئے لکھا حکام کے اس دانشمندانہ اقدام کو دیکھ کرخوشی ہوئی۔ میں کبھی نہیں چاہتی تھی پی ایس ایل کے میچزمنسوخ ہوں جیسا کہ کچھ لوگ مطالبہ کررہے تھے۔ ان مشکل اوقات میں خطرے کو کم کرنے کے لیے صرف مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔ آئیں اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ گھر میں کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔

نجی ٹی وی کے اینکر اقرار الحسن نے سندھ حکومت کے فیصلے کو ٹوئٹر پر لوگوں کے ساتھ شیئر کیا جس پر فہد مصطفیٰ نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کراتے ہوئے اسے سندھ حکومت کا اچھا فیصلہ قرار دیا اور لکھا اللہ سب کی حفاظت کرے آمین۔

میزبان فخر عالم نے بھی  بغیر شائقین میچز کروانے اور اسکولوں کو 30 مئی تک بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا اب اس کے بعد ہمیں ایئرپورٹس اور دیگر داخلی راستوں پر سخت  نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔

Check Also

لڑکی کو محبت نہیں سیکیورٹی اور لگژری چاہیے ہوتی ہے: آغا علی

پاکستانی معروف اداکار، میزبان، ماڈل و گلوکار آغاز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *