Home / تازہ ترین خبر / پی ٹی وی کے سابق ڈرامہ ڈائریکٹر شاعر ادیب سید اقبال حیدر آج حرکت قلب بند ہونے کے سبب ڈیلس میں انتقال کرگئے

پی ٹی وی کے سابق ڈرامہ ڈائریکٹر شاعر ادیب سید اقبال حیدر آج حرکت قلب بند ہونے کے سبب ڈیلس میں انتقال کرگئے

 

 

پی ٹی وی کے سابق ڈرامہ ڈائریکٹر  شاعر ادیب سید اقبال حیدر آج حرکت قلب بند ہونے کے سبب ڈیلس میں انتقال کرگئے

ڈیلس ؛ ( رپورٹ : راجہ زاہد اختر خانزادہ) پی ٹی وی کے سابق ڈرامہ ڈائریکٹر  ڈیلس کے معروفشاعر اور جاگو ٹائمز میں ہائیکو کے ذریعہ شاعری کے ذریعہ حالات حاضرہ پر اظہار خیال کرنے والے شاعر وادیب جنابسید اقبال حیدرآج حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال کرگئے  مرحوم اردو گھرڈیلس کے بانیوں میں سے ایک تھے اور اردو کی ترقی اور ترویج کیلئے امریکہ میں ہمیشہ سرگرمعمل رہے، یہاں رہنے والے بچوں کو اردو پڑھانے کیلئے وہ باقائدہ مفت کلاسیں بھی دیتے تھے، کئیعالمی مشاعروں میں انہوں نے حصہ لیا اور ڈھیروں داد تحسین سمیٹی انکی خدمات یہاں کیمقامی کمیونٹی کیلئے ناقابل فراموش ہیں   وہ یہاں امریکہ منتقل ہونے کے بعد ڈیلس میں بسنے والیکمیونٹی کےلیئے بالخصوص اور امریکہ میں رہنے والی کمیونٹی کیلئے بالعموم گراں قدر خدماتسرانجام دیتے رہے، پاکستان ٹیلی ویژن میں بھی انہوں نے اس دور میں  اپنا نام پیدا کیا  اپنیقابلیت و صلاحیت سے نہ صرف کام یابی و کام رانی کے جھنڈے گاڑے، بلکہ اپنی نمایاں خدمات کےنتیجے میں وطنِ عزیز کا نام بھی پاکستان اور بیرون ملک روشن کیا۔ بلاشبہ، ان کی حیات و خدماتکے روشن نقوش ہمیشہ عوام کے  ذہنوں میں ثبت رہیںنگے ، اقبال حیدر  ریٹائرمنٹ کے بعد امریکہمنتقل ہوئے تو یہاں بھی کمیونٹی کی فلاح وبہبود اور ان میں اردو کے فروغ کیلئے اعلی خدماتسرانجام دیتے رہے،

انکا نام اس ضمن میں ہمیشہ سنہری الفاظوں سے رقم کیا جائیگا، انہوں نےاپنی بے لوث خدمات کے سبب  سیاسی ، ادبی اور سماجی حلقوں میں خوب پذیرائی حاصل کی۔شاعری کے علاوہ افسانہ نگاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ دوسری انکےانتقال پر  مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے چیرمین سید فیاض حسن، ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کےصدر امیر مکھانی، پاکستان امریکن ایسوی ایشن کے چیرمین اور اردوگھر کے بانی ڈاکٹر عامرسلیمان، ڈاکٹر جاوید اجمل، ڈیلس پیس سینٹر کے صدر آفتاب صدیقی، پاکستان سوسائیٹی کےصدر عابد ملک، ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے بورڈممبران کشمیری رہنما، راجہ مظفر کشمیری،سراج بٹ، میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ زاہد خانزادہ، مقامی اخبار جاگو ٹائمز کے عملہ، مقامی ادیبوںصحافیوں، اور متعدد سماجی رہنماؤں شاعروں ادیبوں نے مرحوم کی ناگہانی موت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ  اللہ تعالی  انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے  اور انکےگناہوں کو معاف فرمائے۔  لواحقین کو صبر عطا کرے، اور انکی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایکباغ بنائے،آمین  ثمہ آمین

واضع رہے کہ مرحوم کو ڈیلس کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا جائیگا، مرحوم کی نماز جنازہاور تدفین کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم کے میت رہما فینورل کے حوالے کردی گئی ہے۔

سید اقبال  حیدر جاگو ٹائمز کے سی ای او ایڈیٹر انچیف راجہ زاہد اختر خانزادہ اور معروف گلوکار محمدعلی شہکی کے ہمراہ۔

سید اقبال حیدر پاکستان کے معروف شاعروں عباس تابش اور شکیل جاذب ، اردو گھر کے بانی ڈاکٹر عامر سلیمان ، نور امرہوی، امین ترمذی،  اور جاگو ٹائمز کے سی ای او ایڈیٹر انچیف راجہ زاہد اختر خانزادہ کے ہمراہ


انکے قلم سے لکھی  جاگو ٹائمز کیئلئے آخری ہائیکو کا عکس

Check Also

9 مئی کو ہمارے 15 لوگوں کو شہید، سیکڑوں کو زخمی کیا گیا، لواحقین کو ڈرایا گیا، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *