Home / تازہ ترین خبر / امریکہ بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف کل یوم استحصال پراقوام متحدہ اور انڈین قونصلیٹ کے باہر مظاہرے کیئے جائینگے،کوآرڈینٹر برائے امریکہ عابد ملک کی وزیراعظم آذاد کشمیر کوبریفنگ

امریکہ بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف کل یوم استحصال پراقوام متحدہ اور انڈین قونصلیٹ کے باہر مظاہرے کیئے جائینگے،کوآرڈینٹر برائے امریکہ عابد ملک کی وزیراعظم آذاد کشمیر کوبریفنگ

امریکہ بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف کل یوم استحصال پراقوام متحدہ اور انڈین قونصلیٹ کے باہر مظاہرے کیئے جائینگے،کوآرڈینٹر برائے امریکہ عابد ملک کی وزیراعظم آذاد کشمیر کوبریفنگ

نیویارک ( راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائیندہ جنگ/جیو)

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹربرائے امریکہ  عابد ملک  نے کہا کہ کہ دنیا بھر کی طرحامریکہ میں بھی پاکستانی اور کشمیری  ہندوستان کی جانب سےگزشتہ سال پانچ اگست کو ہونےوالے اقدام پر   اس سال یوم استحصال منارہے ہیں  اس سلسلے میں  نیویارک میں  اقوام متحدہکے   ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی  اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموںکی طرف سے ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے  جبکہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میںبھی  پاکستانی کشمیری  انڈین قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں اس سلسلہ میںعابد ملک نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان  کو امریکہ میں کیے جانے والےمظاہروں اور دیگر پروگراموں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا، عابد ملک نے یہاں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  احتجاجی مظاہروں میں تمام  پاکستانیوں اور کشمیری کمیونٹی بلا کسیسیاسی اور مذہبی تفریق کے  شرکت کرے گی۔ عابد ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادی کے لئے امریکہ میں مقیم پاکستانی اورکشمیری متحد ہیں، اس ضمن میں امریکی ایونوں تک رسائی حاصل کی جا چکی ہے اور مختلفنمائندہ تنظیمیں اپنے اپنے طور پر بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جبکہاس حوالے سے مختلف تنظیمیں مظاہروں کے ساتھ ساتھ مواصلاتی کانفرنسز کا انعقاد بھی کررہی ہں جن میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

وزیر اعظم آذاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان امریکہ میں اپنے کوآرڈینٹر عابد ملک کے ہمراہ اراکین کانگریس کو کشمیر کے صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے۔

Check Also

ججز کےخلاف مہم: آئی ایس آئی، آئی بی، ایم آئی سمیت تمام خفیہ اداروں کے کردار کو دیکھنا ہے، عدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم، خاندان کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *