Home / جاگو دنیا / T20 ورلڈکپ: سنسنی خیز پاک بھارت میچ کے دوران شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

T20 ورلڈکپ: سنسنی خیز پاک بھارت میچ کے دوران شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

اتوار کے روز ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پاکستان اور بھارت کے سنسنی خیز میچ کے دوران شہری دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست آسام کے  ضلع سیوا ساگر میں ایک شخص کی  پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ دیکھنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ شہری کی شناخت 34 سالہ بٹو گوگوئی کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا جب گوگوئی اور اس کے دوست ایک مقامی سنیما ہال گئے جہاں بھارت اور  پاکستان کا میچ براہ راست نشر کیا جا رہا تھا۔

تاہم میچ کے دوران گوگوئی اچانک بے ہوش ہو کر گر گیا جس کے بعد اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ کے دوران سنیما ہال میں انتہائی شور کی وجہ سے گو گوئی کو دل کا دورہ پڑا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ویرات کوہلی نے4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 53 گیندوں پر 82 ناقابل شکست رنز بنائے۔

Check Also

شہزادہ ہیری نے حالیہ دورے پر شاہ چارلس سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

شہزادہ ہیری برطانیہ کے حالیہ دورۂ برطانیہ پر شاہ چارلس سے ملاقات نہیں کریں گے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *