Home / جاگو دنیا / زلزلے میں ملبے تلے افراد کو بچانے کیلئے چوہوں کی مدد لینے کا منصوبہ

زلزلے میں ملبے تلے افراد کو بچانے کیلئے چوہوں کی مدد لینے کا منصوبہ

دنیا کے کسی بھی خطے میں شدید زلزلے کی صورت میں تباہ کاریاں سامنے آتی ہیں اور عمارتیں گرنے کے نتیجے میں بیشتر افراد ملبے تلے دب کر جان سے چلے جاتے ہیں لیکن اب ماہرین زلزلے میں ریسکیو آپریشن میں آسانی کے لیے نیا تجربہ کررہے ہیں۔

سائنس دانوں کی جانب سے قدرتی آفات میں زندگیوں کو بچانے کی خاطر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کو آسان بنانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی کی مدد لی جارہی ہے جس میں چوہوں کا اہم کردار  ہوگا۔

یہ پروگرام شروع کرنے والے سائنس دان ڈونا کین کا کہنا ہے کہ چوہوں میں قدرتی طور پر  تجسس اور تلاش کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ان میں چھوٹی اور تنگ جگہوں میں گھسنےکی بھی صلاحیت ہوتی ہے اس لیے چوہوں کی یہ صلاحیت ان کے پروگرام کا اہم جز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت چوہوں پر ایک چھوٹی بیگ پیک جیسی کٹ لگائی جائے گی اور انہیں تباہ حال علاقوں میں بھیج دیا جائے گا، کٹ میں ایک چھوٹا کیمرہ، مائیکرو فون اور لوکیشن ٹرانسمیٹر لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے تمام تر صورتحال سے آگاہی ملتی رہے گی۔

سائنسدان کا کہنا تھا کہ یہ  پراجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں جس میں چوہوں کو ایک مصنوعی تباہی والے علاقے میں زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے کی تربیت دی جارہی ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *