Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’’نیڑے آ ظالما وے‘‘؛ ڈرمر فرہاد پر دُھن چوری کے الزام میں پولیس کو درخواست

’’نیڑے آ ظالما وے‘‘؛ ڈرمر فرہاد پر دُھن چوری کے الزام میں پولیس کو درخواست

 لاہور: 

فلم ساز چوہدری شہزاد علی نے گانے چوری کرنے پر معروف  ڈرمر فرہاد ہمایوں کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی۔شہزاد علی عرف شہزاد ماہیا نے 9سال بعد فلم چوڑیاں کے گانے چوری کرنے پر تھانہ غالب مارکٹ میں درخواست دی ہے۔ درخواست میں شہزاد علی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ  فلم چوڑیاں 1998 میں بنائی، جس کے تمام حقوق کی ملکیت میرے پاس ہیں۔

درخواست کے مطابق  معروف ڈرمر فرہاد ہمایوں نے فلم چوڑیاں کے گانے ’’نیڑے آظالما‘‘ کی ملکیت سے متعلق جعلی دستاویزات تیار کررکھی ہیں۔

شہزاد علی کا کہنا ہے کہ  جعلی دستاویزات کی بنیاد پر فرہاد ہمائیوں نے 2011 میں بلا اجازت غیر قانونی طور پر گانا گایا۔  جب کہ فلم چوڑیاں کے گانے کے تمام بول اور میوزک چرایا گیا۔

چودھری شہزاد کی پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2013 میں فرہاد ہمایوں اور ریچل نے کوک سٹوڈیو کے سیزن 5 میں گانا گایا جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔

ان کا دعویٰ ہے کہ  فرہاد نے کوک سٹوڈیو میں گانا پلے کرنے کا جعلی اجازت نامہ دے رکھا ہے۔ پولیس سے درخواست ہے کہ جعلی دستاویزات بنانے والوں کو طلب کرکے مقدمہ درج کیا جائے۔

Check Also

باتھ روم جانے سے پہلے زیور، تاج اور کوٹ پہنتا ہوں: ڈیزائنر علی ذیشان

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر علی ذیشان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ باتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *