Home / جاگو بزنس / پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 71 ہزارکی حد پارکرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 71 ہزارکی حد پارکرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 71 ہزارکی حد پارکرگیا۔

آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 523 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71 ہزار 433 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایک موقع پر 100 انڈیکس 71 ہزار 861 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس روز نئی بلندی کو چھو رہا ہے۔

Check Also

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *